گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنا میں گجرات سے سینکڑوں افراد نے محسن جاوید بٹ اور شاہد لطیف بٹ کی قیادت میںشرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محسن جاوید بٹ اور شاہد لطیف بٹ کی سربراہی میں سینکڑوں کارکن اسلام آباد میں دھرنا میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔ قافلہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شامل تھی۔ محسن جاوید بٹ نے راستہ میں شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جبکہ شرکاء کیلئے کھانے وغیرہ کا انتظام محسن جاوید بٹ کی طرف سے ہے شرکاء عمران خان کی ہدایت پر شریک ہوئے ہیں ‘ اور جب تک عمران خان نہیں کہیں واپس نہیں آئیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محسن جاوید بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر طرح سے ناکام ہو چکی ہے ‘ عوام کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا ‘ سیلاب میں بھی حکومت کی کارکردگی ناقص رہی ہے ‘ اب تک سینکڑوں گھرانے ایسے ہیں جنہیںامداد نہیں پہنچ سکی اور وہ اب تک کھلے آسمان تلے حکمرانوں کی راہ تھک رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے سلسلہ میں ہر ممکن طریقہ سے کام کر ے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف اور شہباز شریف مستعفی نہیں ہوتی ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ‘ اور دھرنا جاری رہے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنے قائد عمران خان کی سربراہی میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کرنا چاہتی ہے ‘ مگر موجودہ حکومت اس کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ‘ کیونکہ ہمارے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہے ‘ اگر ہمیں موقع دیا جائے تو ہم سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کے سلسلہ میں اپنا کردار اداکر سکتے ہیں ۔ فیضان خالد بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم میں جذبہ پیدا کیا ہے اور یہ قوم مخالفین کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہورہی ہے ۔ ۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے اُن سے ملاقات کی اور اہم سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے رانا مشرف علی ناز کی صحت یابی کیلئے بھی دعائیں کئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) فخر المشائخ پیر طریقت حضرت صاحبزادہ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے سالانہ ختم پاک کے موقع پر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہائی سکول میں 11ستمبر بروز جمعرات صبح دس بجے سالانہ فخر المشائخ کانفرنس منعقد ہو گی جس کی صدارت سجادہ نشین آستالیہ شرقپوری شریف حضرت صاحبزادہ حافظ میاں وحید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی کرینگے جبکہ خصوصی آمد صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نقشبندی ‘ صاحبزادہ میاں سعید احمد شرقپوری نقشبندی ‘ صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نقشبندی مجددی ہونگے ۔ خصوصی خطاب حضرت صاحبزادہ علامہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ بائولی شریف کرینگے ۔ مہمانان اعزاز میں صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘پیر سید زمان شاہ ‘ سید اعجاز شاہ ‘ حاجی عمران ظفر ایم پی اے ‘ صاحبزادہ پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی ‘ شیخ محمد ارشد پشاور ‘ صاحبزادہ رضوان منصور اوانی ‘ ماسٹر علی احمد ‘ محمد اسحاق بھنڈر حیدر آباد ‘ حاجی محمد سعید ‘ پروفیسر خالد بشیر ‘ ذوالقرنین ‘ حاجی انجم ‘ قاضی عبدالرحمن ودیگر علماء و مشائخ شریک ہونگے ۔ صاحبزادہ محمد شہزاد شفیق نقشبندی مجددی شرقپوری میزبان محفل ہونگے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی )ممتاز سماجی شخصیت قاری عامر رضوان قادری نے اپنے بیان میں ٹی ایم اے گجرات کی ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے جسکی وجہ سے بارش کے دوران پورے شہر میں پانی کھڑا رہا اور شہر میں سیلاب کی سی صورتحال نظر آئی ٹی ایم اے کے حکام پلاننگ کرتے تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی انہوں نے کہا ہے کہ گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے صفائی کا عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام نہیں دے رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ‘ لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے ۔ جبکہ کئی ایک مقامات پر مکانات بھی گر چکے ہیں ۔ حکام اس سلسلہ میں فوری نوٹس لیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) سٹیزن فرنٹ سٹی گجرات کے صدر شیخ عرفان پرویز نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ہوش کے ناخن لیں چاہیے کیونکہ اس وقت پاکستان نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور پاکستان کے دشمن چاروں طرف سے پاکستان کے خلاف کوئی بھی قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں ۔ اگر حکومت یا اپوزیشن نے اس صورتحال میں کوئی مثبت قدم نہ اٹھایا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ اس لئے موجودہ صورتحال میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا کی ضرورت ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) اولیاء کرام کے آستانے محبت اور امن کا درس دیتے ہیں پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی نے اولیا ء کرام کے اس مشن کو آگے بڑھایا ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی سید جمال الدین بغدادی آف فیصل آباد نے ممتاز روحانی شخصیت پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی سروری قادری کے عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اولیاء کرام نے ہمیشہ اپنے حسن سلوک سے اسلام کی تبلیغ کی اور لوگوں تک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیغام پہنچا برصغیر پاک و ہند میں اسلام اولیاء کرام کی محبتوں سے پھیلا انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ کسی کو حقارت کی نگاہ سے نہیں دیکھیں کیونکہ کوئی بھی اللہ تعالیٰ کا محبوب ہو سکتا ہے ۔ اور ہم نادانست طور پر اللہ تعالیٰ کے محبوب کی شان میں گستاخی نہ کر سکیں ۔ سید نادر حسین شاہ سرور ی قادری نے ملہو کھوکھر کے قرب و جوار میں اسلام کی تعلیمات کو پھیلا اور لوگوں کو محبت کا درس دیا سجادہ نشین سید عثمان حیدر گیلانی سرور ی قادری نے کہا ہے کہ آستانہ عالیہ ملہو کھوکھر میں پیر سید نادر حسین شاہ سرور قادری کے مریدین اسلام کے تبلیغ کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ سید عارف شماز قادری نے کہا ہے کہ پیر سید نادر حسین گیلانی سروری قادری نے لوگوں سے محبت کا پیغام دیا ۔ اور آج بھی اس آستانہ سے یہ ہی پیغام دنیا تک پہنچ رہا ہے ۔ حاجی محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے پیر نے ہمیشہ لوگوں کو انسانیت کے احترام کا درس دیا ۔ اور ہم بھی اس پر عمل پیرا ہیں ۔ ممتاز مذہبی رہنما محمد عارف عطاری قادری نے کہا ہے کہ ملہو کھوکھر میں اولیاء کرام کا خاص کرم ہے اور اس علاقہ میں اولیاء کرام کی تعلیمات کی وجہ سے اسلام پھیلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی ) ضلع گجرات کے ممتاز روحانی شخصیت پیر سید نادر حسین شاہ گیلانی سروری قادری کا سالانہ عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔ عرس کی تقریبات کی صدارت پیر سید عثمان حیدر گیلانی سروری قادری نے کی ۔ جبکہ تقریبات کی نگرانی سید عارف شماز قادری نے کی ۔ تقریبات کا آغاز غسل دینے کی تقریب سے ہوا ‘ آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت سے پیر سید ولی حسین شاہ کے حکم پر محمد یونس نقشبندی ‘ محمد اقبال نقشبندی ‘ منصور احمد نقشبندی ‘ علی رضا نقشبندی اور محمد عرفان نقشبندی نے پیر سید عثمان حیدر گیلانی سروری قادری اور سید عارف شماز قادری کی معیت میں دربار شریف کو غسل دیا اور چادر چڑھائی خصوصی محفل بعدازا عشاء منعقد ہوئی جس میں نقابت کے فرائض محمد عمران چشتی نے سرانجام دیئے ۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری نور احمد چشتی ‘ قاری خادم بلال اور ڈاکٹر محمد یعقوب نے حاصل کیا ۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ممتاز ثناء خوان رسول سید زبیب رسول ‘ قاری احمد رضا جماعتی ‘ سید دلدار شاہ عارف عطاری ودیگر نے پیش کی ۔ ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات ( جی پی آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے سیلاب کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت ناکام ہی نہیں بلکہ بے نقاب بھی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دوست مودی صاحب کم از کم ان کو بتا ہی دیتے کہ پانی چھوڑ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف نوازشریف ان کو چونسا آم تحفہ میں بھیج رہے ہیں، وفاق اور پنجاب حکومت نے حفاظتی بندوں کی مرمت کی طرف توجہ نہیں دی جبکہ میرے دور میں ہر سال سیلاب سے پہلے ان علاقوں کا سروے کروایا جاتا تھا، حفاظتی بندوں کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کیے جاتے تھے، نیا پتھر ڈالا جاتا تھا، موجودہ حکومت نے 8 سالوں میں ایک روپیہ تک مرمت کی مد میں جاری نہیں کیا۔ انہوں نے اس مد میں خرچ ہونے والی ساری رقم جنگلہ بس اور دیگر ناکام منصوبوں پر لگا دی جس کی وجہ سے آج ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں، بوٹ پہن کر کشتیوں میں بیٹھ کر ڈرامہ کیا جاتا ہے اب وہ زمانہ گیا، لوگ حالات و واقعات سے ہر پل آگاہ ہیں ان کی ڈرامہ بازیاں اب عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتیں، سیلاب کی تباہ کاریاں سب کے سامنے ہیں، اگر یہ بروقت مرمت کرتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا، انتظامات کا ہر سال جائزہ لیا جانا چاہئے تھا انہوں نے کچھ نہیں کیا کوئی ریسکیو نہیں کیا اس لیے فوج کو آنا پڑا جو کام ان کے کرنے کے تھے وہ فوج کو کرنا پڑ رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض روکنے کے لئے انسانوں اور مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں خصوصا ڈینگی کی روک تھام کے لئے فوری سپرے کیا جائے نیزمتاثر ہ علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع گجرات کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ شہباز پور کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے ریلیف کیمپ و بنیادی مرکز صحت محمود آباد کا بھی معائنہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خالد مسعود، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اے سی گجرات افشاں رباب نے صوبائی وزیر کو سیلاب سے نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت صوبائی حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی اور آباد کاری اور انکی مشکلات کم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے سروے کے لئے پہلے ہی احکامات جار ی کر دیے ہیں اور متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لائیو سٹاک کسانوں کا قیمتی اثاثہ ہے سیلاب کے بعد ان علاقوں میں جانوروں میں وبائی امراض پھیل سکتی ہیں انہوں نے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی سیلاب زدہ علاقوں میں مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے فوری ویکسینیشن مہم چلائی جائے۔ ریلیف کیمپ اور بنیادی مرکز صحت محمود آبادکے دورہ کے موقع پر صوبائی وزیر چوہدری محمد شفیق نے ہسپتال انتظامیہ سے بی ایچ یو میں موجود سہولیات اور ادویات کے بارے میں استسفار کیا۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ موجو دہے جس کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں ۔صوبائی وزیر انڈسٹریز نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر قیادت سیلاب متاثرین کے لئے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ محکمہ صحت کے افسران نے انہیں بتایا کہ بی ایچ یو میں تمام ضروری ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔اے سی افشاں رباب نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع گجرات میں سیلاب کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار ایکٹر رقبہ پر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ دریائے چناب سے ساڑھے نو لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلا گذرا ہے جو ایک ریکارڈ ہے تاہم اب پانی کی سطح مسلسل کم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے صوبائی وزیر کو متاثرین کے لئے کیمپوں میں فراہم کی جانے والے سہولیات بارے بھی آگاہ کیا۔