کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ کے انچارج سینیٹر سعید غنی ، حبیب الدین جنیدی ،ذوالفقار قائم خانی اور منظور عباس نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کراچی کے مختلف اسکولز کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے انکی تعلیم سے دلچسپی ظاہرہوتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس دورے سے انہیں اساتذہ اور طالب علموں کے مسائل بھی معلوم ہوئے اور یہ امید بھی ہوئی کہ انہوں نے جو احکامات دیئے ہیں ان پر فوری عمل درآمد ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری کی دلچسپی دیکھتے ہوئے امید ہے کہ محکمہ تعلم میں آئندہ کوئی بدنظمی نہیں کرے گا اور اساتذہ اکرام بھی مستقبل کے معماروں پر بھرپور توجہ دیں گے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.