گزارش ہےکہ سرکل یزمان کےتھانہ ڈیراور کی حدودمیں واقع چکنمبر142/DRB میںقتل کی گھنئونی واردات ہوئ ہےجوقاتلوںنےوحشت اور درندگی کی تمام حدیں عبور کرڈالی. جس کی تفصیل کچھ یوں ہےکہ: چکنمبر142/DRB تحصیل یزمان ضلع بہاولپورکی رہائشی مقتولہ مہنازبی بی (عمرتقریبا18سال) دختراللابخش ذات نائچ کو کچھ دن پہلےمقتولہ کے بھائیوں رمضان اورسلیمان نےگن پوائنٹ پر حراساں کرکےزہردےکرقتل کردیا: دوگھنٹےتک مقتولہ تڑپتی رہی بالاخرجان کی بازی ہارگئی!مقتولہ مہنازبی بی کی والدہ منظوراں زوجہ اللابخش چلاچلا کہ کہتی رہی کہ میری بیٹی کوظالموں رمضان اورسلیمان نےقتل کیاہے،اسکوڈرا دھمکاکےمنت سماجت کرکےچپ کرادیاگیا! جناب والہ!ظلم اوربربریت کی انتہاء ہوگئی ہے،انسان کےرونگٹےکھڑےہوجاتےہیں کہ ایک ماں کےسامنےاسکی جوان بیٹی کوتڑپاتڑپاکےقتل کردیاجاۓ،اس ماں پہ کیابیتی ہوگی؟مقتولہ ومظلومہ مہنازبی بی کی کن پٹی پرقاتل سلیمان نےپستول رکھ کہ کہا کہ یہ زہرپی لوورنہ گولی مارکےقتل کردیں گےبالاخرمقتولہ مہنازبی بی نےسسکیاں لیتےہوۓزہرپی لی اور دوگھنٹےتڑپتی رہی اورجان کی بازی ہارگئی،کہاجاتاہےکہ کالاپتھریاگندم میں رکھنےوالی زہروالی گولیاں پلائ گئی ہیں یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سب سامنےآجاۓگا. جناب والہ! اس بدقسمت ماں کواعتماد دلاکر بیان لیاجاۓ توانشاءاللاسب حقیقت سامنےآجاۓگی! جناب والہ:گزارش ہےکہ مقتولہ مہنازبی بی کےقاتلوں وحشی درندوں رمضان اورسلیمان کوایسی عبرتناک سزادی جاۓ کہ آئیندہ کوئ ظالم درندہ ایساکوئ قدم اٹھانےسےبازرہے: حضوروالہ!ہم سب کواللا کےحضورپیش ہوناہےہم سب سےاپنےفرائض منصبی کاحساب لیاجاۓگا،اگرآج کسی ذم دار نےاس بدقسمت ماں کی چیخ وپکارنہ سنی تواللا کےحضوراس کابہت حساب چکاناپڑےگا: جناب والہ!بیچاری وہ ماں لاچاروبیکس ہےنہ تووہ پڑھی لکھی ہےنہ اتناشعورہےکہ اپنی آوازحکام تک پنہچاسکے اسےان قاتلوں نےحراساں کرکےچپ کرایاہواہےکہ اگرآپ نےزبان کھولی توآپ کاحشربھی بیٹی جیساہوگا: جناب والہ!مقتولہ مہنازبی بی کی بھابھی مسزسلیمان اور سلیمان کےسسرمحمداشرف ولدانورعلی قوم نائچ ساکن چکنمبر129/DRBکوشامل تفتیش کیاجاۓتوسب حقائق سامنےآجائیں گےکیونکہ مقتولہ مہنازبی بی کوقتل کرنےسے5/6گھنٹےقبل شدیدتشددکیاگیاجس میں مسزسلیمان کوبھی پیٹاگیااوراسکواپنےمیکےبھگا دیاگیاجس نےمیکےجاکراپنےوالدمحمد اشرف سےکہاکہ آپ برادری کےمعززین کوبتاؤکہ آج رات قاتل رمضان اورسلیمان مہنازبی بی کوقتل کردیںگےانہیں جاکہ روکو، کہاجاتاہےکہ قاتل سلیمان کےسسرمحمداشرف نےبرادری کےکافی لوگوں کوفون کرکےمطلع کیاکہ سلیمان اوررمضان رات مہنازبی بی کوقتل کرنےوالےہیں انہیںجاءکہ روکولیکن کسی کےکان پرجوں تک نہ رینگی! لہذاحضوروالہ سےوالہانہ التجاءہےکہ مظلومہ ومقتولہ مہنازبی بی قبرکشائ فرماکہ پوسٹ مارٹم کراکےقاتلوں کوکیفرکردارتک پنہچایاجاۓ! قاتلوں سلیمان اوررمضان ولدمحمدبخش ذات نائچ ساکنان 142/DRBکوفلفورگرفتارکرکےسزادی جاۓاورایک مظلوم،بےکس،بےسہارہ،بےیارومددگارماں کی لاکھوں دعائیںلی جائیں! حضورکابول بالاہو،عین انصاف اور رعایاپروری ہوگی!!!
العارض: ربنوازعرف نازو ولداللارکھا ذات پرھیار NIC:3120516475285 ساکن چکنمبر142/DRBچولستان تھانہ ڈیراورتحصیل یزمان ضلع بھاولپور