مشکوک بائولنگ ایکشن، آئی سی سی نے سعید اجمل پر پابندی عائد کر دی

 Saeed Ajmal

Saeed Ajmal

دبئی (جیوڈیسک) مشکوک بائولنگ ایکشن پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی سپن بائولر سعید اجمل پر پابندی عائد کر دی۔

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران گال ٹیسٹ میں امپائر کی جانب سے سعید اجمل کے بائولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ سعید اجمل دنیا کے نمبر ون بائولر تھے اور انھوں نے اب تک کھیلے گئے میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستانی سپن بائولر پابندی کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں، کسی خاص زاویے پر بائولنگ کرنے پر سعید اجمل کو کھیلنے کی اجازت دی جا سکتی ہے لیکن اس کی تفصیلات آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔