اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اے این پی کے غلام احمد بلور نے عمران خان اور طاہر القادری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری آئین اور پارلیمنٹ کو ختم کر کے ملک میں اپنی حکومت چاہتے ہیں۔
عمران خان ذہنی دباؤ کا شکار ہیں وہ چور دروازے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ملک میں انقلاب صرف پارلیمنٹ کے راستے ہی آ سکتا ہے۔ عمران خان لوگوں کے احساس محرومی کو استعمال کر رہے ہیں۔
حکومت کے پاس چار حلقے کھولنے کا اختیار نہیں تھا۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر عبدالرؤف نے کہا کہ منتخب پارلیمنٹ کو ڈی ریل کر کے فسطائی حکومت کی بنیادی رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ جمہوریت پر پہلا شب خون نہیں پہلی مرتبہ تمام سیاسی قوتیں جمہوریت کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔ سینیڑ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام ایک ماہ سے گو مگو کی حالت میں ہیں۔