ممبئی (جیوڈیسک) معروف فلمی اداکار پروڈیوسر اور مارشل آرٹسٹ اکشے کمار 47 برس کے ہو گئے۔
کبھی کھلاڑی تو کبھی باس بن کر فلمی دنیا پہ راج کرنے والے اکشے کمار نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1991ء میں فلم سوگندھ سے کیا۔ اکشے کے لاابالی اور زندگی سے بھرپور کردار نوجوانوں کو آج بھی نہیں بھولے۔
کھلاڑی سیریز نے اکشے کمار کو بہت جلد شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اپنے کیرئیر کے آغاز میں شلپا کے ساتھ اکشے کی جوڑی کو فلمی شائقین نے بہت پسند کیا۔
اکشے کمار نے سردار جی کا کردار ادا کیا تووہ بھی ان کی پہچان بن گیا۔فلم دھڑکن میں اکشے کی اداکاری نے انہیں صفِ اول کے فنکاروں میں لا کھڑا کیا۔ اکشے کی فلم باس میں جب ایک پرانے گانے کو ری میک کیا گیا تو اس گانے کو گویا نئی زندگی مل گئی۔