چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

 Blind Cricket World Cup

Blind Cricket World Cup

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ میں شیڈول چوتھے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ چھبیس نومبر سے سجے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد ستائیس نومبر کو پہلے مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں 8 ٹیمیں اپنا زور بازو دکھائیں گی۔

ان میں دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے علاوہ میزبان جنوبی افریقہ شامل ہیں۔