پشاور :حیات آباد میں دستی بم حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں دستی بم حملہ کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دستی بم حیات آباد میں خیبر چوکی کے قریب گلی میں مقامی تاجر کے گھر کے باہر پھینکا گیا۔

دھماکے سے گلی میں واقع ایک گھر کے بیرونی دروازے کو معمولی پہنچا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ بظاہر بھتہ خوروں کی کاروائی لگتی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔