ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس اور دھرنوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج پھر ہوگی۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں لارجربنچ کیس کی سماعت کررہاہے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے واضح کیا کہ اس وقت تین نومبر 2007 جیسی صورتحال نہیں، عدالت پیشگی حکم جاری کرچکی ہے کہ ماورائے آئین اقدام نہ کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نقل وحرکت اور احتجاج ثانوی معاملہ ہے، اصل ایشو ممکنہ ماورائے آئین اقدام کاہے۔

عدالت نے دھرنوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی سے آج جامع جواب طلب کر رکھا ہے۔