بہاولپور: پاک فوج کے جوان امدادی کاموں کیلئے روانہ

Bahawalpur

Bahawalpur

بہالپور (جیوڈیسک) بہاولپور ریجن میں سیلاب کے پیش نظربہاولپور کورکے 300 جوان، حساس علاقوں کی جانب روانہ کر دیئے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر بہاولپور کور کے مطابق پاک فوج کے 300 جوان اور 30 کشتیاں احمد پور شرقیہ، پنجند اور ملحقہ علاقوں کی جانب روانہ کئے گئے ہیں۔ فوج کے جوان ہنگامی صورتحال میں متاثرین سیلاب کی مدد کریں گے۔

اور سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے۔ پاک فوج مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی امداد فراہم کرے گی۔ترجمان کے مطابق ضرورت پڑنے پر متاثرین کو خوراک، خیمے ادویات اور دیگر اشیا بھی فراہم کی جائیں گی۔