اسلامک سٹیٹ کی بڑھتی طاقت ، سعودی عرب نے انسداد دہشت گردی اجلاس بلا لیا

John Kerry

John Kerry

جدہ (جیوڈیسک) خلیجی ممالک کے رہنماوں سے بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ اِس ہفتے سعودی عرب اور اردن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس شدت پسند گروپ کے خلاف علاقائی نوعیت کی کارروائی کے معاملے پر زور دیں گے۔

اِس اجتماع کا جمعرات کے دِن بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں انعقاد ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مصر ، ترکی ، اردن اور خلیج تعاون کونسل کے چھ ارکان کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکا ، جس نے عراق میں دولت الاسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔

وہ اس بات کا خواہاں ہے کہ خلیج کی عرب ریاستیں اپنے طور پر بھی فوجی کارروائیاں کریں۔ امریکا نے علاقائی سربراہان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق اور شام کے معتدل سنیوں کی حمایت کریں ، تاکہ بنیاد پرست دولت الاسلامیہ کی حرکتوں سے بچا جاسکے۔