جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ کے ہیڈ تریموں کو بچانے کے لئے اٹھارہ ہزاری حفاظتی بند کو توڑ دیا گیا ہے۔ یہ بند توڑنے کے بعد پانی جھنگ کی دوتحصیلوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ جھنگ میں ہیڈ تریموں کو بچانے کے لئے تحصیل اٹھارہ ہزار ی پر قائم حفاظتی بند کو بارود سے اڑا دیا گیا ہے۔
اس بند کو توڑنے کے بعد پانی کارخ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور تھصیل احمد پورسیال کی طرف ہو گا۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری اور احمد پورسیال کی کل آبادی تقریبا ایک ایک لاکھ ہے۔ یہاں کے لوگوں کا ذریعۂ معاش زراعت اور مویشی ہے۔
کپاس اوردھان یہاں کی اہم فصلیں ہیں۔ اس بند کوتوڑنے سے 200 سے زائد دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ حساس علاقوں سے لوگوں کو پہلے ہی منتقل کرنے کے انتظامات کر لیے گئے تھے۔