صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام

Karachi News

Karachi News

کراچی (خصوصی رپورٹ) صفائی نصف ایمان ہے جبکہ عوام کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے اگر صفائی کا نظام بہتر ہو تو معیاری صحت مند ماحول اور علاقے خوبصورت دکھائی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے علاقے کی خوبصورتی اور ماحول کو صحت مند پاکیزہ رکھنے کے لئے اپنے اطراف صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ گلیاں محلے اپنے گھر کی مانند ہیں اور گھر کی صفائی و پاکیزگی خود مکین کے مذہب ، تعلیم یافتہ اور باشعور ہونے کی نمائندگی کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے کورنگی لانڈھی کے مختلف برساتی نالے کی صفائی اور علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ،S.E بلدیہ کورنگی پریم چند ، ڈائریکٹر ہیلتھ سرسزمحمد رفیق شیخ، XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سیدمحمد احمد نقوی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر موجود عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے کہا کہ صفائی کے دوران نالوں سے نکالے جانے والے ملبے اور کچرے کے ڈھیروں کو فوری طور پر وہاں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ میں ڈمپ کیا جائے تاکہ عوام الناس اور ٹریفک کی آمد رفت میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشدخان نے موقع پر موجود افسران کوبلدیہ کورنگی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے۔

عملہ کو کارکردگی اور بہتر بنانے کی ہدایت کی ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے میں شب روز مصروف عمل ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔