مصطفی آباد کی خبریں 9/9/2014

Llyany News

Llyany News

بد نام زمانہ ڈاکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، پشاور سے چرس سپلائی کرنے والا منشیات فروش بھی گرفتار

مصطفی آباد/للیانی(محمد عمران سلفی سے)بد نام زمانہ ڈاکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار، پشاور سے چرس سپلائی کرنے والا منشیات فروش بھی گرفتار، ڈی پی او قصور جواد قمر کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پشاور سے مصطفی آباد چرس سپلائی کرنے والے منشیات فروش سیف منیر پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دو کلو125گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ قصور پولیس کی ناک میں دم کرنے والے خطر ناک ڈاکیت گینگ نصیر عرف نصیری کو دس ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا۔ نصیر عرف نصیری ڈاکیت گینگ کے چار ڈکیت پوپہ، ڈھلو، جمیل اور نصیر قتل ، اقدام قتل، ڈاکیتی، راہزنی جیسی خطر ناک وارداتوں میں اشتہاری تھے۔ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ مصطفی آباد سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ڈی پی او قصور جواد قمر نے چوروں ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دے رکھا ہے ، جنہیں جلد ہی جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکیت گینگ کے ملزمان کا جسمانی ریکارڈ حاصل کر رکھا ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ ملزمان نے ضلع بھر میں ڈاکیتی و راہزنی کی وارداتیں معمول بنا رکھی تھی ان کی گرفتاری سے ڈاکیتی و راہزنی کی وارتیں رک چکی ہیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شدید بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے 9سالہ بچی جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) شدید بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے 9سالہ بچی جاں بحق، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ کی رہائشی ارشد کی 9سالہ بیٹی چند روز قبل بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے زخمی ہو گئی تھی ، جو تین روز تک موت و حیات میں کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز جاں بحق ہو گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور کے صحافی ملک عارف علی کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ۔ پریس کلب للیانی
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)قصور کے صحافی ملک عارف علی کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ۔ پریس کلب للیانی کا ڈی پی او قصور جواد قمر سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب للیانی محمد عمران سلفی نے دیگر ممبران کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈی پی او قصور جواد قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ روز قصور کے صحافی ملک عارف علی کے خلاف جھوٹا و من گھڑت مقدمہ تھانہ اے ڈویژن میں درج کیا گیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ ڈی پی او قصور مقدمہ کی خود میرٹ پر تفتیش کرکے جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے اور مقامی صحافی ملک عارف علی کو زدہ کوب کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف انصافین کی طرف سے بکروں کا صدقہ

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)آزادی مارچ کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف انصافین کی طرف سے بکروں کا صدقہ،صدقہ کا مقصدعمران خان پر منڈلاتے خطرات اور بلائوں سے محفوظ رکھنا ہے۔ صدقے کا اہتمام انصافین سعودی عر ب کے عہدیداران حاجی سیف اللہ قصوری، زاہد محمود عوان، ڈاکٹر عمران، فرخ بشیر، ریاض بڈانی ، عمیر عابد، عدنان فاروقی ، مشتاق احمد، پروفیسر راشد، ارشاد خان اور قیصر جاوید نے کیا۔ اس موقع پر عہدیداران نے اجتماعی طور پر عمران خان کی لمبی عمر اور آزادی مارچ کی کامیابی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی اور ملکی وسائل پر قابض بلائوں سے آزادی حاصل کرنے اور ملک کو لا حق اندرونی و بیرونی خطرات سے بچانے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ اس موقع پر حاجی سیف اللہ قصوری نے کہا کہ عمران خان والد لیڈر ہے جو اس وقت ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی کی راہ پر لا سکتا ہے کیونکہ وہ کرپٹ نہیں اور نہ ہی اس کا پیسہ ملک سے باہر ہے۔ نہ وہ اللہ کے سوائے کسی سے مانگتا ہے نہ کسی کے آگئے جھکتا ہے۔ اس لئے ملک کو اس وقت عمران خان جیسے سچے اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وطن عزیز اندورنی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے وقت میں پاکستان کے جوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) وطن عزیز اندورنی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے وقت میں پاکستان کے جوانوں کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تما م تر سیاسی ،مسلکی ،علاقائی اور گروہی اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور امن کے لئے پاکستان کے پرچم تلے جمع ہو جائیں، پاکستان دشمن قوتوں نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف مختلف سطح پر سازشیں کی کبھی ہمیں سیاسی تفریق کے ذریعے تو کبھی کسی اور تفرقہ میں الجھا کر پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر کمزور کرنے کے نت نئے حربے استعما ل کئے جس کے نتیجے میں آج پاکستان بے شمار مسائل میں گھرا ہوا ہے۔اب وقت آچکا ہے کہ ہم پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو سمجھیں اور ایک قوم بن کر پاکستان کی حفاظت کے لیے پاکستانی پرچم تلے جمع ہو جائیں،ان خیالات کا اظہار سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں کی سیاست کے باعث ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ، چینی صدر کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی اہم وجہ اسلام آباد میں دھرنوں کی سیاست ہے ، محب وطن شہری پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی سیاست کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں تاکہ معیشت کا پہیہ جام کر کے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جا سکے۔ دھرنوں اور اشتعال انگیزی کی سیاست کے باعث ملک کو اب تک اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ دھرنوں کے سربراہان خود کو عوام اور ملک دوست ثابت کرنے پر مصر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کے وی کا ٹرانسفامر دوسرے روز بھی تبدیل نہ ہو سکا، واپڈا اہلکاروں کی طرف سے 12ہزار روپے کا مطالبہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)200کے وی کا ٹرانسفامر دوسرے روز بھی تبدیل نہ ہو سکا، واپڈا اہلکاروں کی طرف سے 12ہزار روپے کا مطالبہ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے شدید احتجاج، واپڈ اہلکار خود کی ٹرانسفامر خراب کر دیتے ہیں اور بھاری نذرانے کے بعد ٹھیک کر دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق للیانی چرچ کے قریب لگایا گیا 200کے وی کا ٹرانسفامر دو روز قبل جل گیا تھا جو کہ نذرانہ نہ دینے کی وجہ سے ٹھیک نہ ہو سکا، آل پاکستان مسلم لیگ قصور کے نائب صدر منیر امد قصوری، شہزار رحمت، عدنان احمد، بشیر احمد، کرم داد، علی احمد ودیگر شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اہلکا ایس ڈی او ریاض رحمانی کی ملی بھگت سے ٹرانسفامر خود ہی خراب کر دیتے ہیں اور بھاری نذرانے لینے کے بعد دوبارہ لگا دیا جاتا ہے۔ ہمارے محلہ میں لگایا گئے200کے وی کے ٹرانسفامر کے جلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس محلہ میں نہ تو کوئی شخص ای سی چلاتا ہے اور نہ ہی کوئی امیر شخص رہائشی پذیر ہے جس کا لوڈ زیادہ ہو۔ اس ٹرانسفامر میں نقص صرف اور صرف12ہزار روپے ہتھیانے کی خاطر ڈالا گیا۔ہم نیب سے مطالبہ کرتے ہیں واپڈا اہلکاروں کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں جو راتوں رات کروڑ پتی بنتے جا رہے ہیں۔ اگر نیب نے فوری نوٹس نہ لیا تو ہم مکمل ثبوت کے ہمراہ نیب کو خود درخواست دیں گے۔

Llyany News

Llyany News