کوئٹہ (جیوڈیسک) اسلام آباد میں جیونیوز اور پی ٹی وی پر حملوں اور کارکنوں کو ہراساں کیے جانے اور کوئٹہ میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعیت علمائےاسلام نظریاتی کے زیرا ہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی ریلی کا آغاز جے یو آئی نظریاتی کے دفتر سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے باچاخان چوک پہنچی جہاں مظاہرہ کیا گیا۔
ریلی سے خطاب میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں جیو نیوز اور پی ٹی وی کے دفاتر پر حملوں اور بلوچستان میں صحافیوں کے قتل کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جیو نیوز کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ہیں، کسی صورت جیو کو بند ہونے نہیں دیں گے۔