اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی سیاست الزام تراشیوں پر مبنی ہے، این اے ون کھلوائیں تو آنکھیں کھل جائیں گی، چار حلقوں کا معاملہ نہیں، پیٹ میں درد دوسرا ہے، پرویز خٹک پارٹ ٹائم وزیر اعلیٰ ہیں۔
سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے خون دیا ہے۔ انا والے ہاریں گے ، آئین، قانون اور جمہوریت جیتے گی۔ عمران خان نے پاکستان میں بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا۔
انھوں نے کہا کہ شیخ رشید نے عمران خان کو سرگوشی کی تو وہ ریڈ زون میں چلے گئے۔ عمران خان اور طاہر القادری کے بچے مزے میں ہیں اور عوام کے بچے دھرنے میں رو رہے ہیں۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسے دھرنے نہیں ہوتے۔پی ٹی وی پر حملے کے بعد طاہر القادری نے کارکنوں کو مبارکباد دی اور اعلان کیا۔
کہ ہم نے اہم مقامات پر قبضہ کر لیا ہے اب ان میں موجود لوگوں کا شکار کرنا ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں ، دھاوا ، لشکر کشی اور گھیرائو ہے۔ عمران خان صاحب آپ کاسرمایہ بھی بیرون ملک میں ہے۔آپ رات کو کنٹینر سے غائب ہو کر کہاں جاتے ہیں۔ عمران خان آپ نے شوکت خانم ہسپتال کا پیسہ مسقط میں خرچ کیا۔ 300
کینال کے گھرمیں رہنے والا تبدیلی کی بات کر رہا ہے۔ عمران خان کے بچے غیروں کے ہاتھوں میں زیر تربیت ہیں۔ کسی کو اپنی کردار کشی کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ امید نہیں تھی کہ 76 لاکھ ووٹ لینے والا قوم کو مایوس کرے گا۔ پاکستان کے تمام ریاستی ادارے آئین کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں دھکیلنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔