حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کربلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسل میں مچھر، مکھی اور کیڑے مار اسپرے مہم کا آغاز کیا گیا
کراچی(خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے ڈسٹرکٹ کورنگی، کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میں مچھر ، مکھی ،کیڑے مار مہم اور دیگر بیماریوں سے بچائو کیلئے اسپرے مشینوں میں جراثیم کش ادویات ڈال کر اسپرے مہم کا آغاز کیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی ، کورنگی زون کے دفتر سے اسپرے مشینوں کی سوزوکیاںحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدکی زیر نگرانی بلدیہ کورنگی، کورنگی زون کی تمام یونین کونسلزمیں روانہ کی گئیں۔
شیڈول کے مطابق تمام یونین کونسلزمیںبلدیہ عظمٰی کراچی کی جانب سے فراہم کردہ سوزوکیوں کے زر یعے مچھر مار ،مکھی مار اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے لئے اسپرے مہم چلائی گئی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدنے کہا کورنگی زون انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی کے ساتھ عوام کی صحت اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر بھی توجہ دے رہے ہیں اسی لئے مچھروں اور ڈینگی مچھروں سے بچائو اور خاتمہ کیلئے اسپرے مہم جاری ہے اور محکمہ صحت کا عملہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ میں باقاعدگی سے اسپرے کر رہا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔
اسپرے مہم کو عوام نے بے حد سراہا ہے کیونکہ اس اقدام سے آسانیاں اور مچھروں سے نجات مل رہی ہیحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدنے کہا کہ مچھروں کے خاتمے کیلئے اسپرے کے ساتھ ساتھ صفائی کا خیال بھی لازمی رکھا جائے اور اسپرے مہم اور صفائی کے عملے سے مکمل تعاون کر یںکچرا صرف مقررہ کچرا کنڈیوں میں ڈالیں گندگی نہ پھیلائی جائے اور گلی محلے یا سڑک پر پانی جمع نہ ہونے دیں اس لئے کہ مچھروں اور ڈینگی وائرس کی کھڑے پانی میں افزائش ہوتی ہے۔