دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح بلند

Guddu Barrage

Guddu Barrage

کراچی (جیوڈیسک) دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پرپانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے، سول انتظامیہ نے کچے کا علاقہ خالی کرانے کے لیے رینجر سے مدد طلب کرلی ہے۔

فلڈ کنٹرول سیل سندھ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اورپانی کا بہاوٴ پچیانوے ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ آبپاشی سندھ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہے ادھر وزیراعلی سندھ نے لاڑکانہ میں نصرت لوپ بند کا معائنہ کیا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق کچے کا علاقہ خالی کرانے کے لیے رینجر سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کچے کے علاقے سے لوگوں نے محفوظ مقام پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے سول انتظامیہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔