سی پی او فیصل آباد کے PRO سب انسپکٹر امیر ناصر نے چند یوم پشیتر تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشن

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ)سی پی او فیصل آباد کے PRO سب انسپکٹر امیر ناصر نے چند یوم پشیتر تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشن امیر عبداﷲ خاں نیازی کو بھی اپنے آئینہ میں اُتار لیا۔ اپنی عادت کے تحت من پسند صحافیوںکو ہی پریس بریفنگ میں مدعو کرتا ہے جبکہ پولیس کی مثبت سرگرمیوں کی کو ریج کرنے والے صحافیوں کو یکسر نظر انداز کررہا ہے مذکورہ PROجو اپنی بد زبانی کے باعث پولیس میں بُری شہرت رکھتا ہے محکمہ پولیس کیلئے بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ مو صوف محکمہ پولیس کی کمزوریوں کو من پسند صحافیوں کے ذریعے اخبارات میں اُجا گر کراتا ہے۔

نئے ایس ایس پی آپر یشن کے بارے میں کہتا ہے کہ میرا نام امیر سے شروع ہوتا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشن کے نام کے آغاز میں بھی امیر کا لفظ آتا ہے اس بنا پر اُس نے ایس ایس پی آپریشن کی پہلی پریس کا نفرنس میں بھی مثبت سوچ رکھنے والے صحافیوں کو دعوت نہ دی ۔عوامی حلقوں نے آئی جی پنجا ب پولیس، آ ر پی او اور سی پی اوفیصل آباد کو PROامیر ناصر کی ناقص کارکر دگی کا نوٹس لیتے ہوئے اُسے فی الفور معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔