بلوچستان: پولیو کا دوسرا کیس سامنے آ گیا، حساس اضلاع میں مہم شروع کرانے کی ہدایت

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران پولیو کا دوسرا کیس سامنے آ گیا ، اٹھارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد حکومت نے تین حساس اضلاع میں فوری طور پر پولیو مہم شروع کرانے کی ہدایت جاری کر دیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی میں اٹھارہ ماہ کے بچے گل محمد میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں ماہ صوبے میں اب تک پولیو کے دو کیسسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر کوئٹہ سمیت قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں پولیو مہم شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ گزشتہ دو سال سے پولیو فری تھا۔ رواں سال پہلا پولیو کیس قلعہ سیف اللہ میں رجسٹرڈ ہوا تھا جبکہ ملک بھر میں اب تک پولیو کے 139 کیسسز سامنے آ چکے ہیں۔