آل سندھ شہدائے حق قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاک شاہین، غریب نواز، اُسامہ اسپورٹس اور کورنگی بلوچ کی فتوحات

Karachi

Karachi

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل سندھ شہدائے حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ میں 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک شاہین فٹ بال کلب نے مد مقابل ینگ سوشل فٹ بال کلب کو 1-0سے زیر کیا فاتح ٹیم کی جانب سے ظفرنے گول اسکور کیا ۔دوسرے میچ میں غریب نواز فٹ بال کلب ڈالمیا نے ینگ پرنس کو 3-1سے باآسانی ہرا دیا ،غریب نواز کی جانب سے سعید نے دو جبکہ نواز نے ایک گول اسکور کیا جبکہ ینگ پرنس کا واحد گول نثار افضل نے اسکور کیا ۔

تیسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل ٹائون نے سخت حریف جھولے لعل فٹ بال کلب کو 1-0سے مات دیدی میچ کا واحد گول فاتح ٹیم کے حامد نے کیا ۔ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں کورنگی بلوچ نے سخت مقابلے کے بعد افغان جانباز کو 1-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا کورنگی بلوچ کی جانب سے واحد گول عبدالوحید نے کیا۔ٹورنامنٹ کے ان میچوں کو ریفریز سید اعجاز حسین،چوہدری اقبال ،کامران ،عبدالواحد،جمیل ناز ،اکبر اور رائو فاروق نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض ماسٹر نجم الحسن نے انجام دیئے۔