حیدرآباد میڈیا سینٹر کے چیرمین محمد اسلم انم قریشی نے میڈیا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

Aslam Anjum Qureshi

Aslam Anjum Qureshi

حیدرآباد: فرسودہ و غیر مہذب انداز میں کئے جانے والے احتجاجی مظاہروںکی نفی کے لئے ایک پرامن مہذب انداز میں لافانی تحریر کے ذریعے میڈیا احتجاجی تحریک شروع کر دی گئی ہے جس کا مظاہرہ اعلیٰ شعوری تحریروں کی روشنی میں کیا جائے گا اس میڈیا احتجاجی تحریک میں نہ افراد و ں پر مشتمل مجمع ہوگا اور نہ ہی کسی قسم کا انتشارو نفرت انگیز عمل ہوگا صرف اور صرف میڈیا احتجاجی تحریک میں حقیقت پر مبنی اعلیٰ شعوری و اصلاحی تحریروں کو دنیا کے تمام میڈیا چینلوں اور اخبارات میں شائع کرائی جائے گی اس میڈیا احتجاجی تحریک نے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنے کے لئے دنیا بھر میں میڈیا احتجاجی تحریک کو پھیلانے کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔

جس میں ( ورلڈمیڈیا سیل ) کا قیام کردیا ہے اس سلسلے میں دنیا کے تمام صحافیوں ۔کالم نگار ۔تجزیہ نگار روپورٹرز اور دیگر لکھنے والے حضرات سے کہا گیا ہے کہ وہ دنیا کے حالات میں جہاں انتشار نفرت وانسانی حقوق کی پامالی ہو اس کے لئے اپنی مفید اور بہترین تجاویز سے آگاہ کریں تاکہ اس میڈیا احتجاجی تحریک میں شامل کرکے تحریر کو تحریک بنائی جائے۔

یہ میڈیا احتجاجی تحریک دنیا میں ہونے والے فرسودہ احتجاج و مظاہرہ جن میں انسانی جانوں کے ضیاعہونے اور انسانی حقوق کی بری طرح سے پامالی ہورہی ہے اس تجربے کی روشنی میں شروع کی گئی ہے اس میڈیا احتجاجی تحریک سے دنیا میں بسنے والے معاشرے کے افراد میں ایک اعلیٰ شعور اجاگر ہوگا جس سے قوموں میں انسانی فلاح کی نوید نظر آئیگی اور لوگ ان انسانی خون لینے والوں احتجاجی مظاہروں سے اجتناب برتیں گے اور اس میڈیا احتجاجی تحریک کو دنیا کے ہر سطح پر پر امن انسانی حقوق کے تحت پورا حق ہے اور یوں یہ شعور دنیا میں تیزی سے پھیلے گا یہ میڈیا احتجاجی تحریک دنیا میں بلا رنگ ونسل ۔نفرت وتعصبات سے بالا تر ہے اس تحریک میں دنیا کے تمام مذاہب اور قومیں حصہ لیکر دنیا میں انسانی حقوق کا علمبردار بنیںاور اس میڈیا احتجاجی تحریک کو کامیاب بنائیں دنیا کے معاشرے میں ہر فرد کو اپنا آئینی حقوق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا پورا پورا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں دوسروں کے حقوق غصب کرنا کسی کو اختیار نہیں لہذا پر امن کی اور مہذب انداز پر مبنی احتجاج کو میڈیا احتجاجی تحریک سراہئے گی اگر جہاں انسانی حقوق کی پامالی کا عنصر پایا گیا تو اس عمل کی سخت مزمت کی جائے گی۔