فیصل آباد: پنجاب کبڈی ٹیم کی سلیکشن کر لی گئی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: نیشنل کبڈی چیمپئش شپ واہ کینٹ پاکستان کیلئے پولو گرائونڈ ریلوے کالونی ہونے والے ٹرائلز میں سے پنجاب کبڈی ٹیم کی سلیکشن کر لی گئی ہے۔ ٹرائلز کیلئے متعدد کھلاڑیوں نے شرکت جن میں سے عدنان محمود، محمد شہباز، محمد آصف، محمد عارف، ابوبکر، محمد اسرار حسین، نوید احمد، محمع عمران، عاقب، بلال، احسان، اختر عباس، محمد عدیل ظفر، وقاص عباس اور علی حسن کو سلیکٹ کیا گیا۔ ٹرائلز پروفیسر ظفر گجر، خواجہ اختر، اعظم واہلہ،طارق نذیر ساہی اور پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا عمران احمد خاں کے زیر نگرانی کوچ منظور حسین بٹ نے لئے۔

اس موقع پر پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹر رانا عمران احمد خاں کا کہنا تھا کہ وہ نئے کھلاڑیوں کو نیشنل لیول پر کھلنے کا موقع دینا چاہتے ہیں اور وہ کبڈی کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے میں مصروف ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کبڈی کے شائقین پاکستان میں بہت زیادہ ہیں اور اب یورپ میں بھی کبڈی کافی مقبولیت اختیار کر چکی ہے اس لئے ہمارے میڈیا کو چاہئے کہ وہ بھی کبڈی کے فروغ کیلئے اپنا اہم رول ادا کریں ۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔