کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے خدمت کا جو درس دیا ہے اس کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدا لراشد خان کے ہمراہ بلدیہ کورنگی یوسی 09 میںجاری نالے کی صفائی کے معائنہ پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، ڈائریکٹر میونسپل سروسز KMC نعمان ارشد،S.E بلدیہ کورنگی پریم چند ، ڈائریکٹر ہیلتھ سرسزمحمد رفیق شیخ، XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سیدمحمد احمد نقوی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحیدنے نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ نالے کی صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدا لراشد خان نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی بھی ہماری اولین تر جیحات میں شامل ہیں کیونکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں میں نالے اور فلو ہوجاتے ہیں جس کے باعث نالوں کا گندا پانی شاہرائوں اور گلی محلوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔