پاکستان کا خطرناک موڑ اور ،،،،،؟

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان کی سرزمین پر جو گھنونا کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کے پر خطر نتائج سامنے آنے والے ہیں ایک طرف تو عوام سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان اینڈ کمپنی پر تعیش کیٹینر میں بیٹھ کر ناچ گانے کی جو محفل سجا رکھی ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی نے ان دھرنوں کے بارے میں جو رپورٹ دی اس کو دیکھ کر غیرت مند انسان تو کانپ کر رہ جاتا ہے مگر موصوف اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں کہ وہ نیا پاکستان بنا کر ہی چھوڑیں گے قائداعظم کا پاکستان ختم کریں گے اور ایسا پاکستان منظر عام پر لائیں گے جس میں شرم و حیاء نظر نہ آئے اور جس نے جانا بلو دے گھر پر تھرکتے جسم سرعام ہوں مگر پاکستان کے عوام شائد اس خواب کو شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیں۔

ان کی آنکھ کھل جائے قارئین یہ پاکستان ہم نے قربانیاں دے کر حاصل کیا اس میں لاکھوں افراد کا خون شامل ہے اس دھرتی کو حاصل کرنے والے اب بھی زندہ ہیں اور وہ کسی کو اس پاکستان پر بری آنکھ نہیں ڈالنے دیں گے حکمران جماعت لاکھ بری سہی اس نے ملک میں ترقیمکے جو اقدامات شروع کر رکھے ہیں ان سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا پاک چین تعاون سے بجلی کے بحران کے خاتمے کی کوششیں کی جا ر ہی ہیں کراچی سے لاہور موٹر وئے کی تعمیر سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی عوام کو سفر کی بہترین سہولیات میسر آئیں گیموصوف کے مطابق چین کا صدر پاکستان میں سرمایا کاری کے لئے نہیں انہیں قرضے دینے آرہا ہے جس کے بعد تو اس کے عقل کی داد دینے کو جی چاہتا ہے اب جبکہ چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہو چکا ہے۔

صاحب بہادر نے فرمایا کہ چین کے صدر تو یہاں آہی نہیں رہا تھا یہ ہے ان کی ملک دوستی کا حال اب یہ لوگ جس دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں انہیں خبر ہی نہیں کہ جب کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو وہکورٹ جاتا ہے مگر ان لوگوں کو تو عدالتوں پر یقین نہیں یا پھر ڈرامہ لکھنے والے نے اسی بات کو سامنے رکھا دوسری طرف جب یہ الیکشن ہوئے تھے تو متفقہ طور پر الیکشن مکشن بنایا گیا تھا اور جب الیکشن مکمل ہو گئے تو یہ لوگ بجائے انتخابی عزرداریاں کورٹ میں دائر کرتے یہ پارلیمنٹ ہائوس آگئے اور یوں 14ماہ گزر گئے تو موصوف کے سر پر دھاندلی کا بھوت سوار ہو گیا۔

Election

Election

چار حلقے کھلوانے کا مطالبہ تو کیا مگر کسی عدالت میں جانے کے بجائے وزئراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ چار حلقے کھلواے جو میرے خیال میں ہر زی عقل سمجھتا ہے کہ وزیراعظم یہ کام نہیں کر سکتا مگر نا سمجھ لیڈر کی سوئی تھی جو اٹک گئی پھر مان ہی لیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے توالیکشن جس پارٹی نے کرائے تھے اس کالیڈراس وقت سیاست کا بے تاج بادشا ہ مانا جاتا ہے جس نے پانچ ساموں تک تمام پارٹیوں کو انگلیوں پر نچایا وہ کیسے ہار گئے دھاندلی میں تو انہیں جیتنا چاہیے تھا مسلم لیگ ن کو کیوں جیتوا دیا یہ سوچنے کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی ان الیکشن میں ہار گئی اور اس نے دھاندلی کا رونا رونے کے بجائے اگلے الیکشن کی تیاری کا پروگرام بنایا مگر خان صاحب ہیں کہ اللہ معافی ان کی سوچ دیکھ کر رونا آتا ہیچونکہ تحریک انصاف ملک کی تیسری بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی تھی اور گمان کیا جا رہا تھا کہ شائد اگلے الیکشن میں یہ پارٹی جیتنے کی پوزیشن میں ہو جائے گی مگر یاران محفل کو یہ بات اچھی نہ لگی اور انہوں نے خان بھائی کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاجی سیاست کریں مشرف کی Bٹیم نے انہیں احتجاج کے میدان میں ایسے مارا کہ وہ شائد اب اٹھنے کی پوزیشن میں بھی نہ آ سکے۔

بی بی سی اردو سروس کی رپورٹ کے مطابق اب بھی ان دھرنوں میں جو لوگ بیٹھے ہیں انہیں زبردستی لایا یا بیٹھایا گیا ہے اب یہ لو واپس جانا چاہتے ہیں مگر ان کو واپس نہیں آنے دیا جا رہا جو ایک بہت بڑا ظلم ہے دوسری طرف ریاست سے اعلان جنگ کیا جا رہا ملک کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور مذید جو کچھ کیا جا ریا ہے،،،،؟ مگر جوڑی لالاں دی فرما رہی ہے کہ اسلام آباد میں ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا پاکستان ٹیلی ویثن کے کیمرے کوئی گملا تو نہیں تھے ناں سیکرٹریٹ کا گیڑ کونسا گملا تھا اب اگر انہیں کوئی روکے تو وہ ظالم اور ظلم کرنے والے مظلوم واہ رے کیسا انصاف ہے جناب کا عمران خان جو اس بات کا دعوے دار تھا کہ وہ لاہور سے ایک لاکھ موٹر سائیکل لائے گا دوستوں نے راوی کراس کرتے اسے مشورہ تو دیا ہو گا کہ وہ اپنی عزت بچانے کے لئے واپس ہو لیپھر گوجرانوالہ میں ان کے استقبال کے بعد جہلم دینہ سوہاوہ گجرخان راوان مندرہ میں ان کے استقبال کے لئے اتنے جوتے اکٹھے تھے۔

بھلا ہو حکومت کا جنہوں نے عوام کے ارمانوں کا خون کر کے انہیں اسلام آباد پہنچنے دیا ورنہ شاہد ان کا جو استقبال ہوتا اس کے بعد وہ دھرنوں کے تصور سے بھی کانپ جاتیانہیں جوتے دیکھانے کے علاوہ ان کے شائد ہاروں کا بھی اہتمام کیا جاتا ان کی مقبولیت کا تو یہ عالم ہے کہ دھرنا دن کو دھر لیا جاتا ہے رات کو محفل موسیقی میں عوام آتے ہیں۔

ان دھرنوں میں پھیلائی جانے والی فحاشی پر علماء کرام بھی چیخ اتھے اور انہیں روکا کہ ملک ان حرکات سے خدا نخواستہ کسی قدرتی آفات کی زد میں نہ آجائے مگر موصوف کی سوئی اٹکی رہی ملک میں زلزلے کے جھٹکے آئے مگر موصوف کو پھر بھی سمجھ نہ آئی تو ملک طوفانوں کی زد میں آگیا اور آج ملک میں سیلاب سے کتنی دنیا برباد ہوئی مگر صاحب لوگوں نے نانقلاب اور نیا پاکستان جو بنانا ہے انہیں ملک کے عوام سے کیا غرض انہوں نے تو دو جملے بھی ان کے لئے نہیں بولے اب کیا عوام اس کے بعد بھی ان سے محبت کریں گے ان کا ساتھ دیں گے ،،،،،،،،،،؟

Riaz Malik

Riaz Malik

تحریر: ریاض
03348732994
MALIKRIAZ57@GMAIL.C