کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پردس روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔
سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا ،جبکہ پابندی دس روز کیلئے عائد کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پابندی ٹارگیٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکامی پرکیا گیا۔
رواں ہفتے میں موٹر سائیکل سوار دہشتگرد سات افراد کو فرقہ ورانہ بنیادوں پر ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پابندی کے دورانیے میں حالات کی مناسبت سے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔