لاری اڈا آ ٹو مارکیٹ خالی کرانے کی کوشش، تاجروں کا احتجاج

 Traders Protest

Traders Protest

لاہور (جیوڈیسک) ایڈمنسٹریٹر لاری اڈاکی جانب سے لاری اڈا میں موجود آٹو مارکیٹ کو خالی کر انے کی کوشش پر تاجر وں کا شدید احتجاج، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا نے پولیس کی بھاری نفری منگوا لی جس پر تصادم کے خطرے پر ڈی سی او کی ہدایت پر کارروائی کو روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر لاری اڈاکی جانب سے اچانک پولیس بلوا کر آٹو مارکیٹ کے تاجروں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ مارکیٹ میں کھڑی تمام بسوں و دیگر سامان کو باہر نکال دیں ورنہ زبر دستی کی جائے گی اس صورت حال کا علم ہونے پر مارکیٹ کے صدر یاسین ،محمد شاہد موقع پر پہنچے اور تمام تاجروں کو اکٹھا کر کے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی اور پیغام دیا کہ اگر زبر دستی کی گئی۔

تاجر اپنی جانیں بھی دینے سے گریز نہیں کریں گے جبکہ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ جگہ خالی کر ا کر وہاں نئے شیڈ بنانا چاہتے ہیں ،جب تاجروں اور پولیس کے درمیان تصادم کے خطرے بارے ڈی سی او کو بتایا گیا تو انہوں نے فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کو واپس دفتر چلے جانے کا کہا جس کے بعد پولیس کی نفری کو بھی واپس بھجوا دیا گیا۔