ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

Taffic Accident

Taffic Accident

قصور (جیوڈیسک) قصور اور فاروق آباد میں ٹریفک حادثات 2 افراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمدسلیم اور اس کے دو ساتھی لاہور سے آرہے تھے کہ کاہنہ کے قریب ٹرک ڈرائیور نے انہیں ٹکر مارکر کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں محمد سلیم موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں ایک اور حادثے میں 25 سالہ خلیل دم توڑ گیا۔