بھارت کو آبی جارحیت سے روکا جائے، جماعۃ الدعوۃ

Jamat u Dawa

Jamat u Dawa

کراچی (جیوڈیسک) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے امیر ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو برباد کرنا چاہتا ہے۔ پاکستانی دریاؤں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بھارت پورا سال ہمارے پانی سے بنجر زمینوں کو آباد اور سستی بجلی پیداکر رہا ہے، جبکہ برسات کے موسم میں پانی چھوڑ کر ہماری فصلوں اور آبادیوں کو ڈبو دیتا ہے۔

بھارت کو آبی جارحیت سے روکا جائے، ورنہ پاکستان ہر سال تباہ کن سیلابوں کی زد میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک صوت حال میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ جماعۃ الدعوۃ ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بلا امتیاز مدد کر رہی ہے۔ سیاسی، مذہبی و رفاہی تنظیمیں تمام تر اختلافات کو ترک کرکے متاثرین کی مدد کے لیے کردار ادا کریں۔