ممبئی (جیوڈیسک) عامر خان کی فلم، پی کے کی ریلیز کو دیکھتے ہوئے دیگر فلم میکر اپنی فلموں کی ریلیز 19 دسمبر کو کرنے کے بجائے آگے پیچھے کر رہے ہیں کیونکہ ان کو عامر خان کی فلم کی کامیابی کا خوف ہے۔
جس طرح سلمان خان کو یہ یقین ہے کہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس کی ہر فلم ہٹ، سپر ہٹ اور میگا ہٹ ہوتی ہے، اسی طرح عامر خان کے بارے میں یہ بات خیال کی جاتی ہے کہ ان کی فلم جب بھی دسمبر میں ریلیز ہوتی ہے سپر، ڈوپر ہٹ ضرور ہوتی ہے۔ پچھلی بار وہ، دھوم تھری لے کر آئے تھے، جس نے کامیابی کے کتنے سارے ریکارڈ جیتے۔ عامر خان اب اپنی نئی فلم، پی کے کے ساتھ 19 دسمبر کو آرہے ہیں اور اس فلم کے بھی چرچے ہیں۔
عجیب بات یہ بھی ہے کہ دوسرے فلم پروڈیوسرز پی کے کی ریلیز اور اس کی قبل از وقت ہی تابڑ توڑ کامیابی کی توقع رکھتے ہوئے اپنی اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ بدل رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دسمبر میں ریلیز ہونے والی کم از کم نصف درجن فلمیں ری شیڈول کردی گئی ہیں۔