ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کاجول بھی پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مداح نکلیں۔ معروف اداکارہ کاجول نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی ساس تو پاکستانی ڈراموں کی دیوانی ہیں اور ان کے ساتھ ملکر انھوں نے بھی کئی پاکستانی ڈرامے دیکھے ہیں۔
ان سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔ فلم اسٹار کا کہنا تھا کہ ان ڈراموں کے موضوعات بہت اچھے اور زبان بہت شائستہ ہوتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بھارتی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستانی ڈراموں سے سیکھنے کو بہت کچھ ہے کیونکہ یہ ڈرامے مختصر اور بامقصد ہوتے ہیں۔