امریکا: نائن الیون حملوں کو تیرہ برس ِبیت گئے

Nine Eleven Attacks

Nine Eleven Attacks

نیو یارک (جیوڈیسک) ایک جانب تیرھویں برسی کی تقریبات کی تیاریاں جاری ہیں۔ جبکہ دوسری جانب امریکی فوج عراق اور شام میں مصروفِ عمل تنظیم دولت اسلامیہ پر حملوں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ توقع ہے کہ صدر براک اوباما آج کسی وقت حملوں کا اعلان کریں گے۔

امریکی کانگریس نے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک خصوصی تقریب میں تین تمغے دیئے گئے۔ پہلا تمغہ ان پولیس اہلکاروں اور فائر فاٹروں کو دیا گیا جنہوں نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں لوگوں کو بچاتے ہوئے اپنی جانیں دیں۔ دوسرا پینٹاگون اور تیسرا پینسلوینیا میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز کے مسافروں اور عملے کو دیا گیا۔

11 ستمبر 2001 کی صبح امریکا پر قیامت برسی جب القاعدہ کے 19 دہشتگردوں نے چار ہوائی جہاز اغوا کئے۔ دو جہاز نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا دیئے گئے۔ جبکہ تیسرا جہاز پینٹاگون کی عمارت میں جا گھسا۔ چوتھا جہاز پینسلوینیا میں ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ان حملوں میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ پینٹاگون کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں چار سو پولیس اہلکاروں اور فائر فائٹرز سمیت تین ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔