امریکہ کو 13 برس بعد بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے: امریکی ہوم لینڈ سیکرٹری

Jay Johnson

Jay Johnson

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری جے جانسن کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو گزرے 13 سال بعد بھی امریکا کو دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ ایک بیان میں جے جانسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات سے سب سے زیادہ مسلمانوں کو نقصان پہنچا۔

دہشت گردی کرنے والوں کا کسی مذہب سے تعلق ہے نہ کسی قوم سے، نیویارک میں دہشت گردی کو 13 سال گزر جانے کے باوجود امریکا کو اب بھی دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں، جے جانسن نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والوں کی جانچ پڑتال میں اضافہ کر دیا ہے۔

25 ممالک سے فلائٹس کو براہ راست امریکا آنے کی اجازت نہیں، داعش کو روکنے کے لئے عوام سے براہ راست رابطے بڑھا رہے ہیں، امریکا سے شام جانے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔