آم کا استعمال بھی بلڈ شوگر کم کرنے میں ممد ہوتا ہے : تحقیق

Mango

Mango

اوکلا ہاما (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق تا ہم یہ تحقیق محدود پیمانے پر کی گئی ہے ، جس میں بیس سے پچاس سال کے درمیان عمر والے زیادہ وزن رکھنے والے افراد پر ٹیسٹ کئے گئے۔

آم میں وٹا من سی اور اے کے علاوہ فولیٹ موجود ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پھل میں فائبر ، کاپر اور وٹا من بی ۔ 6 اور بیس دیگر غذائی اجزا ہوتے ہیں۔ یہ چیزیں خون کی گردش میں شکر کے جذب ہونے کے عمل کو کم کرتی ہیں۔

یہ تحقیق امریکا کی ایک یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔ امریکا میں موٹے افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جب کہ ذیا بیطس کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد دنیا کے ہر ملک میں پائی جاتی ہے۔