نیو یارک (جیوڈیسک) بان کی مون نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کو اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک حقیقی شراکت کی ضرورت ہے۔ دونوں حریف امیدواروں سے اپیل کی ہے۔
کہ وہ دو ماہ پہلے کیے گئے وعدے کے مطابق معاہدے پر اتفاق کریں۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی مصالحتی کوششوں سے 12 جولائی کو عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی نے اقوام متحدہ کی نگرانی میں 14 جون کو ہونے والے۔
صدراتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی چھان بین اور حتمی نتائج کو قبول کرنے پر اتفاق کیا تھا اور ساتھ ہی ایک قومی اتحادی حکومت کے قیام پر بھی متفق ہو گئے تھے۔ لیکن عبداللہ عبداللہ نے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ووٹوں کی جانچ پڑتال کو مسترد کر دیا۔