روس کا خلائی جہازسوئز کامیاب مشن کے بعد زمین پر اتر گیا

Russian

Russian

ماسکو (جیوڈیسک) روس کا خلائی جہازسوئز دو روسی اور ایک امریکی خلاباز کے ساتھ کامیابی سے زمین پر اتر گیا ہے۔ بین الاقوامی خلائی اسیٹشن 6 ماہ رہنے کے بعد روسی خلائی کیپسول سوئز قازقستان کے جنوب مشرقی علاقے میں آج صبح اتر ا۔

خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کئی سائنسی تجربات کئےاور پروٹو ٹائپ روبوٹ کو اپ گریڈ کیا۔ خلابازوں نے اور ٹوٹے ہوئے سامان کی مرمت کی۔ پہلی روسی خلاباز سمیت عملے کے تین ارکان کو لے کر راکٹ 25 ستمبر کوبین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوں گا۔