ٹور آف اسپین سائیکل ریس :17واں مرحلہ جان ڈیگن کے نام

Cycle Race

Cycle Race

میڈرڈ (جیوڈیسک) جرمنی کے جان ڈیگن کولب نے ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا سترہواں مرحلہ جیت لیا۔ لوکل فیورٹ البرٹوکونٹاڈورکی مجموعی برتری برقرار ہے۔ اور ٹیگئیو را سیکورونا تک ایک سونوے کلو میٹر پر محیط ستروہویں مرحلے میں جرمن رائیڈرجان ڈیگن کولب نے آسٹریلیا کے مائیکل میتھیوز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔

یہ ڈیگن کولب کی ایونٹ میں چوتھی کامیابی ہے۔ جرمن رائیڈرنے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے چھبیس منٹ میں طے کیا۔ میتھیوزاتنے ہی وقت کیساتھ دوسرے اور فیبین کینسلیرا تیسرے نمبر پر رہے۔

ڈبل ٹورڈی فرانس چیمپیئن اسپین کے البرٹوکونٹاڈورنیریس کا اختتام مین پیک میں کرتے ہوئے مجموعی برتری برقرار رکھی۔ کونٹاڈور کو اپنے قریبی حریف ایلیاندورویلویردیپر ایک منٹ چھتیس سیکنڈزکی برتری حاصل ہوگئی ہے اور وہ تیسری بارٹائٹل جیتنے کے قریب ہیں۔