کراچی: چھٹی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کا آغاز

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چھٹی قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی روز تمام ٹاپ سیڈیڈ کیوئیسٹ جیت گئے۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف نے اپنے ہی صوبے کے عبدالرحیم کو چار دو فریم سے شکست دی۔

آصف نے اپنے تجربے کے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ پر چھائے رہے ان کی جیت کا اسکوراکسٹھ پچپن، سترہ اٹھاسی، انہتر تئیس، چھپن تینتالیس، چونتیس چھیاسی اور چوہتر پچاس رہا۔

آصف نے چھٹے فریم میں چھیاسٹھ کا بریک بھی کھیلا۔ دیگر میچوں میں عمران شہزاد، اسجد اقبال، سہیل شہزاد، محمد اشتیاق، محمد ظہیر، محمد عمران، حارث ندیم، خرم آغا،یاسرشہزاد اور انیل ایمینیل نے فتح سمیٹی۔