ارجنٹائن : سیلاب نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم

Argentina Floods

Argentina Floods

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں سیلاب نے تباہی مچا دی۔ نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔۔ شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں آنے والے سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔۔ سیلاب کے باعث سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔۔

کئی جانور بھی مر گئے۔۔ متعدد کاریں الٹ گئیں۔۔ درخت اکھڑ گئے اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تیز بارشوں سے سڑکوں پر پانی جمع گیا اور پارکنگ ایریا تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا سیلاب اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔