جانی و مالی نقصان پر دکھ ہے، آزاد کشمیر میں تاریخی ٹرین سروس شروع کرینگے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

باغ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان منفی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، پاکستان ہےتو ہم سب ہیں۔ دھرنے والے حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

آزاد کشمیر کے دورے کے موقع پر نواز شریف نے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر گہرا دکھ ہے۔متاثرین کو دی جانے والی رقم معاوضہ نہیں ، مدد ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندان کو فی کس 10لاکھ روپے دے رہے ہیں۔

حکومت متاثرین کا دکھ کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔آزاد کشمیر حکومت کو متاثرین کے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ نیشنل ہائی وے کو بند سڑکیں جلد کھولنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اسلام آباد سے مظفرآباد تک ٹرین آئے گی جس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

تاریخ میں بھی پہلی مرتبہ آزاد کشمیر میں ٹرین سروس شروع ہوگی۔آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے تاکہ دنیا بھر سے سیاح کشمیر کا رخ کریں۔انھوں نے ایک گزلز ہاسٹل اور سڑک بنانے کا بھی اعلان کیا۔