بھارت کو ایک اہم اتحادی سمجھتے ہیں، امریکی سینیٹر جان مکین

John McCain

John McCain

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی سینیٹرجان مکین نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت کو ایک اہم اتحادی سمجھتا ہے، وزیراعظم مودی ایک اعلیٰ کردار کے حامل شخص ہیں اور انہیں پارلیمنٹ کی بھی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

واشنگٹن کے ایک معروف تھنک ٹینک میں اظہار خیال کرتے ہوئے جان مکین نےامریکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں ممالک کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں تاہم دونوں ممالک کو کشیدگی بھلا کر تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی بھارت کیلئے اہم اور فائدہ مند فیصلے کریں گے اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید تقویت دیں گے۔

جان میک کین نے کہا کہ وزیر ِاعظم مودی سے ملاقات خوشگواررہی اور امید ہے کہ آئندہ بھی ان سے تعلقات بہتر رہیں گے۔