جرمن کمپنی کا غیر قانونی طور پر عراق کو ہتھیار دینے کا انکشاف

Weapons

Weapons

برلن (جیوڈیسک) جرمنی اسلحہ ساز کمپنی زیگ زار کی جانب سے غیر قانونی طور پر عراق کو ہتھیار فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے کمپنی کو ہتھیار بیچنے کی اجازت نہیں تھی۔

رپورٹس کے مطابق زیگ زار نے 2005 میں پانچ ہزار بندوقیں غیر قانونی طور پر عراق کو فراہم کی تھیں جبکہ اس کمپنی کو ہتھیار بیچنے کی اجازت نہیں تھی، بعد ازاں ان میں سے متعدد بندوقیں ان علیحدگی پسند کردوں کے ہاتھ بھی لگیں جو ترکی کے خلاف بھی برسر پیکار رہے ہیں۔