پی ٹی آئی استعفے، الیکشن کمیشن کا منظوری کے طریقہ کار پر تحفظات

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسملبی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کا استعفیٰ 18 اگست کو منظور ہوا جس کے باعث آئینی پیچدگیاں پیدا ہوئیں۔ نششت خالی ہونے کے بعد 60 روز کے اندر ضمنی انتخاب کرانا ہوتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پچھلی تاریخوں میں استعفی منظور کرنے سے آئینی مدت کم ہو جاتی ہے اس لئے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے پچھلی تاریخوں میں منظور نہ کئے جائیں بلکہ جس روز استعفوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے اسی تاریخ میں استعفے منظور کئے جائیں۔