موجودہ حکومت متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ صاحبزادہ فیض الحسن

 Sahibzada Faiz-ul-Hasan

Sahibzada Faiz-ul-Hasan

لیہ : موجودہ حکومت متاثرین سیلاب کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف دن رات مصیبت زدگان کے ساتھ ہیں۔ ایسے میں تمام محب وطن پارٹیوں کو سیاست اور دھرنے چھوڑ کر مصیبت میں مبتلا ہزاروں افراد کی مدد کرنے کیلئے آگے آنا چاہیے۔

جھنگ اٹھارہ ہزاری کے متاثرین کو انگورا گوٹ فارم پر کیمپوں میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اسلام آباد سے لیہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری پارلیمنٹ میاں نواز شریف کے ساتھ ہے اور سب کا متفقہ مؤقف ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث آنے والی مصیبت کی اس گھڑی میں دھرنا سیاست ختم کر کے ہمیں بے یارومددگار افراد کی مدد کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور این جی اوز متاثرین کی مدد کیلئے کیمپ خیمے راشن اور کھانے پینے کی اشیاء و دیگر سامان بھجوائیں۔