سانحہ ماڈل ٹاون, پندرہ روز بعد بھی تحقیقاتی ٹیم تشکیل نہ دی جا سکی

Tragedy Model Town

Tragedy Model Town

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون پر مقدمہ درج ہونے کے پندرہ روز بعد بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل نہ دی جا سکی۔ پولیس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کا مقدمہ فیصل ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج ہوئے پندرہ روز گزر گئے لیکن ابھی تک جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم تشکیل نہ دی جا سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقدمہ اندراج کے فوراً بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو تحریری پر آگاہ کیا لیکن ابھی تک ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور نہ کوئی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی سانحہ ماڈل ٹاون کی تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنادی جائے گی۔