لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک بار پھر بارش برس پڑی۔ تیز ہوا نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ صبح سویرے شہر کو کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تیز ہوا کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش بر سنے لگی۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا حالیہ سلسلہ گزشتہ سلسلے سے قدرے کم دورانیہ کا ہوگا اور بارش بھی وقفے وقفے سے ہو گی جو آئندہ 2 دن تک جاری رہ سکتی ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا۔