گجرات کی خبریں 11/9/2014

گجرات (جی پی آئی) فخر المشائخ میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلہ میں دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان پہلی سالانہ ” فخر المشائخ کانفرنس ” منعقد ہوئی، جس کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ پیر حافظ میاں ولید احمد جواد شرقپوری نقشبندی مجددی نے کی ، جبکہ خصوصی خطاب عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا ، اس موقع پر گجرات کے علاوہ پشاور ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، لاہور ،شرقپور شریف ، گوجرانوالہ ،و دیگر اضلاع سے بھی عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، قاری محمد ایوب نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ، نعت رسول مقبول ۖ کی سعادت اسد علی ، محمد زین العابدین شرقپوری ، دانیال ، سید عثمان شاہ اور ندیم بشیر نقشبندی نے پیش کی اس موقع پر علامہ محمد دین راجوری ، شیخ محمد ارشد پشاور ، پیر غلام حیدر پردیسی گوندل شریف ، پروفیسر خالد بشیر ، صوبیدار میجر(ر) چوہدری محمد اکبر ، قاری غلام یاسین ، صاحبزادہ شاہ رخ شریف ، محمد اسحاق بھنڈر ، اظہر اقبال ، محمد اسد حفیظ ، ملک رضوان ایڈووکیٹ ، مظہر اقبال ،عاصم نصیر ڈار، رانا مشرف علی ناز ، محمد انور سدیدی بھلوال ، عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ ، صاحبزادہ اشرف تسنیم ، محمد وارث نقشبندی ،محمد مظہر ، محمد عامر ، محمد احمد فاروقی ، مولانا علی عمران ،طاہر ہاشمی ، پیر سید فضل حسین شاہ آستانہ عالیہ شیخ چوگانی شریف ، حاجی محمد اقبال گھمن ، سید زمان شاہ ، محمد گلفام نقشبندی ، سید اعجاز شاہ ، ثاقب انور ، عاطف انور، انجم رحمان ، ڈاکٹررزاق احمد غفاری و دیگر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)غلامانِ گھمکول شریف ضلع گجرات کے ناظم اعلیٰ چوہدری افتخار احمد ملہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت زندہ پیر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ گھمکول شریف کا عرس مبارک 17، 18،19اکتوبر کو کوہاٹ میں منعقد ہو گا ، جس کے انتظامات کے سلسلہ میں غلامانِ گھمکول شریف کی اہم میٹنگ آج 12ستمبر بروز جمعتہ المبارک 4بجے دی چناب سکول خالدہ آباد میں منعقد ہو گی ، تمام محبان گھمکول شریف شرکت کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اللہ کا ولی حق بیان کرتا ہے اور حق کو اپنے اوپر طاری کرکے لوگوں کو حق کی راہ دیکھاتا ہے برصغیر پاک و ہند میں اولیاء کرام نے ہی لوگوں کو حق کی را ہ دکھائی ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ حافظ میاں ولید احمد جواد سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف نے دی ایجوکیٹرزہ بارہ دری کیمپس میں پہلی سالانہ ” فخر المشائخ کانفرنس ” کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ میاں شیر محمد شرقپوری نے برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کیا اور اس کڑے دور میں جب انگریز اور ہندو مسلمانوں کے خلاف تھے ، اسلام کو جلا بخشی ان کے سجادہ نشین میاں جمیل احمد نقشبندی شرقپوری نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا ، تحریک ختم نبوت ہو یا اسلام کیلئے کوئی بھی تحریک میاں جمیل احمد شرقپوری نے مسلمانوں کی راہنمائی کی ، انہوںنے پاکستان میں مجدد الف ثانی تحریک کا آغاز کیا اور لوگوں کو حق کی راہ دکھائی ، محافل کا انعقاد کا مقصد یہ نہیں ہوتا ہے کہ لنگر کھائیں یا ملکر گپیں لگائیں ، اس کا اصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو اسلام سے عشق و محبت سکھلائیں انہیں اسلام کی صحیح تصویر دکھائیں ، میاں جمیل احمد شرقپوری نے ساری عمر اسلام کیلئے وقف کی ، 12ہزار کتب پنجاب یونیورسٹی کی لائبریری کیلئے دیں ، ان کا ہر سفر تحقیق پر مبنی ہوتا تھا ، صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام اپنے افکار ،اخلاص ، تعلیمات سے لوگوں میں جگہ بناتے ہیں ، سجادہ نشین نہ صرف دربار کی جائیداد کا وارث ہوتا ہے بلکہ وہ صاحب مزار کی تعلیمات افکار ، اخلاص کا بھی مالک ہوتا ہے ، اسے صاحب مزار سے نسبت کو بہتر بنانا ہوتا ہے ، انہوںنے کہا کہ میاں جمیل احمد شرقپوری نے انہی خطوط پر کام کیا اور میاں شیر محمد شرقپوری کے پیغام کو آگے بڑھایا ،نیک لوگوں پر آسمان سے فرشتے نازل ہوتے ہیں اور برے لوگوں پر شیطان نازل ہوتے ہیں ،نیک لوگوں سے معاشرہ میں برکت پھیلتی ہے اور برے لوگوں سے معاشرہ میں برائی ، میاں جمیل احمد شرقپوری نے ہمیں جو درس دیا اس سے ہم نیکی اور بدی میں تمیز کر سکتے ہیں ، انہوںنے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ۖ کی حفاظت کیلئے بھی میاں جمیل احمد شرقپوری نے دن رات کام کیا ، اسلام کی سربلندی ان کی اولین ترجیح تھی ،انہوںنے کہا کہ ڈکشنری سے کسی بھی لفظ کا معنی نہیں مل سکتا ، لفظ کے بدلے میں لفظ ملتا ہے ،لیکن صاحب معنی شخص سے لفظ کا معنی مل سکتا ہے ، صاحبزادہ شہزاد شفیق نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اولیاء کرام کا فیض ہے کہ ہم نے گجرات میں نقشبندی سلسلہ کو آگے بڑھانے کے سلسلہ میں کام شروع کیا ہے ، محافل کا انعقاد کیا ہے اور میں جو کچھ بھی ہوں اپنے پیرومرشد میاں جمیل احمد شرقپوری کی نسبت اور نظر کی وجہ سے ہوں وہ صاحب تحقیق انسان تھے ان کی تحقیقی کی وجہ سے لوگوں کو راہ ملی اور ہم اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتے رہیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)تعلیم اور ہماری اقدار آفاق گجرات کے زیر اہتمام ریجنل ہیڈ آفس آفاق میں مذاکرہ منعقدہوا جس کے مہمان خصوصی شیخ عبدالرشید اور ڈاکٹر طارق سلیم تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل رجسٹرار یونیورسٹی آف گجرات شیخ عبدالرشید نے کہاکہ تعلیم ڈگری کا نام نہیں بلکہ اچھے برے میں تمیز کا نام ہے ، تعلیم صرف معلومات دیتی ہے اور تربیت ذہانت میں اضافہ کرتی ہے ، موجودہ دورہ میں کامیابی ، کامیابی ، کامیابی ہی ہمارا نصب العین ہے ، 50بچوں کی کلاس میں صرف 3بچے اساتذہ اور والدین کی وجہ کا مرکز بنتے ہیں باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا جاتا ہے ، تعلیمی نظام کی کمزوریاں دور کرنے اور ایک نصاب بنانے کی ضرورت ہے اس کیلئے مکالمہ ہی سب سے اہم ہے تمام مدارس ، تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر نصاب تشکیل دیا جا سکتا ہے اور صاحب کتاب محقق ٹیچر ہی بچوں کی بہترین تربیت کر سکتے ہیں اور والدین کا کردار اس میں اہمیت کا حامل ہے ، تعلیمی اداروں میں ذہن سازی کی ضرورت ہے ، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہا کہ سچ کی تعلیم دینا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے ، نصاب میں موجود تضادات کو دور کرنا چاہیے اور تعلیم ٹیچرز اپنے رویے اخلاق اور علمی زندگی سے ہی بچوں کو دے سکتے ہیں ، لارڈ مکالے کا نظام بچوں میں وہ تعلیم و تربیت نہیں پیدا کر سکتا جو کہ اس وقت کی ضرورت ہے اگر سنجیدہ کوشش کی جائے اور اسلام کی تعلیمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا جائے اور ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کرے تو کچھ ہو سکتا ہے ، سابق ایم پی اے عامر عثمان عادل نے کہا کہ اصلاح احوال آفاق کا مقصد ہے اور آفاق فائونڈیشن اس سلسلہ میں کام کر رہی ہے ، ریجنل ہیڈ آفاق عبدالقدس ،کوارڈی نیٹر شعیب نواز ملک اور صدر فرینڈز لائنز کلب شیخ ثوبان شاہد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ضلعی راہنما پاکستان مسلم لیگ ق اللہ بخش دھدرا نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ملکی سطح پر عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ، سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے مسلم لیگ ق کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، جس طرح چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی ڈور ٹو ڈور جا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں ، قابل تحسین ہے ، اور مسلم لیگ ق کے تمام ورکر اس مشن میں چوہدری برادران کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور عوام بھی دیکھ رہی ہے کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ممتاز عالم دین صاحبزادہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی آج جمعتہ المبارک کے موقع پر مرکز اہلسنت جامعہ شاہ ولائیت جناح روڈ گجرات میں یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے خطبہ دیں گے اور تحریک ختم نبوت کے دوران گجرات کے علماء کرام اورسول سوسائٹی کے افراد کی خدمات اور جدوجہد کے حوالہ سے خصوصی بیان کریں گے صاحبزادہ پیر سعید احمد شاہ گجراتی نے عقیدہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ آج کا جمعہ یوم تحفظ ختم نبوت کے حوالہ سے منائیں کیونکہ تحریک ختم نبوت میں انکے بزرگوں اور گجرات کے دیگر علماء کرام مشائخ عظام اور سول سوسائٹی کے لوگوں کا بڑا کردار ہے پابند وسلاسل کے علاوہ تحریک ختم نبوت میں بہت اہم کردار ادا کیا جامع شاہ ولائیت گجرات میں پیر سعید احمد شاہ گجراتی ختم نبوت کے حوالہ سے خصوصی بیان فرمائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین پیر محمد افضل قادری نے ہیڈ قادر آباد کے نواح میں آسمان تلے بیٹھے ہوئے تباہ حال سیلاب زدگان کے لئے خیمہ بستیاں قائم کرنے کا آغاز کر دیا ۔سب سے پہلے موضع فتو والا کے گرد ونواح کی بستیوں کے لئے خیمہ بستی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پیر محمد افضل قادری نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں خیموں ، خوراک ا ورادویات کی صورت میں متأثرین کی امداد کی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں جن غریب لوگوں کی حکومتی امداد تک پہنچ نہیں ہو گی۔ اُن غریب لوگوں کے مکانوں اور متأثرین مساجد مدارس وسکولوں کی تعمیر ومرمت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیںگے ۔پیر محمد افضل قادری نے دردِ دل رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افضلیہ ویلفیئر فائونڈیشن کے امین ہاتھوں کے ذریعے سیلاب فنڈ متأثرین تک پہنچائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
متاثرین سیلاب کی امداد فرائض میں شامل ہے، مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، علامہ عارف واحدی
گجرات (جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد فرائض میں شامل ہے، مصیبت زدہ بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات کو بھلا کر عوام کی خدمت کریں، مسائل صرف دھرنوں سے نہیں بات چیت سے حل ہونگے، امدادی تنظیمیں اور مخیر حضرات بھی اپنا کردار ادا کریں ، حکومت سیلاب زدگان کو خیموں ، کمبلوں ، ادویات اور خوراک سمیت اشیائے ضروریہ کی فی الفور فراہمی یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر صوبہ خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ رمضان توقیر، صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف واحدی نے کہاکہ اس وقت پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بدترین سیلاب کا ہمارے ہم وطن سامنا کررہے ہیں ایسے حالات میں انہیں تنہا نہیں چھوڑینگے اور جس حد تک ممکن ہوسکا امدادی کاموں کو جاری رکھا جائے انہوںنے اس سلسلے میں صوبائی صدور کو بھی خصوصی ہدایات دیں ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عمائدین سے گفتگو کے دوران علامہ عارف واحدی نے کہاکہ حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر نہ صرف افسوس ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں اور مالی نقصانات پر بھی دلی دکھ ہواہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ذمہ داران اس سلسلے میں اقدامات اٹھائے، ڈیمز بنائے جاتے تو نہ صرف سیلاب سے بچا جاسکتا تھا بلکہ ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ بھی ممکن بنایا جاسکتاہے اگر اس جانب توجہ ہی نہیں دی جارہی۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی خدمت میں مصروف ہوجائیں جبکہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے بھی اپنے احتجاج کو مختصر کریں کیونکہ مسائل صرف دھرنوں سے حل نہیں ہوتے اس کیلئے بامعنی بات چیت ضروری ہے اس وقت پورے ملک کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے امدادی تنظیموں اور مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس مشکل وقت میں وہ اپنے دکھی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ متاثرین سیلاب کیلئے فی الفور خیمے، کمبل، ادویات اور خوراک سمیت اشیائے ضروریہ بغیر کسی توقف کے بھجوائی جائیں بعد ازاں علامہ عارف حسین واحدی نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ لگائے جائیں اور ان بلاتفر یق رنگ و نسل و مذہب ان کی امداد کی جائے اس سلسلے میں جو ممکن تعاون ہو سکا وہ بھی اپنی جماعت کی جانب سے فراہم کریں گے۔

Gujarat News Picture

Gujarat News Picture