اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے ڈی جے بٹ کو گرفتار کر لیا، شیریں مزاری نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی دہشت گردی ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی کی دھنیں بکھیرنے والے اور عوام کو اپنے میوزک کے ذریعے جوش میں لانے والے ڈی جے بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہیں اسلام آباد میں ایک ریسٹورنٹ سے حراست میں لیا گیا۔
تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت تحریک انصاف کے دیگر کارکنوں کو بھی گرفتار کر رہی ہے۔ کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی دہشت گردی ہے۔
شیریں مزاری نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے ڈی جے بٹ اور دیگر کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔