مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 12/9/2014

Abid Fazal

Abid Fazal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ساجد عرف لالی ڈاکیت گینگ کا سرغنہ پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار، پولیس چوکی ہلوکی نے لاکھوں روپے کامال مسروقہ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج ہلوکی ملک عرفان نے ڈاکیتی کی نیت سے بیٹھے ساجد عرف لالی ڈاکیت گینگ کا سرغنہ ساجد عرف لالی،اقبال عرف بالی، خرم عرف خرمی، محمد حسین عرف حسینی، شبیر عرف شیرو کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، موبائل فونز، ناجائز اسلحہ نقدی و یگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا۔ محرر چوکی ہلوکی شاہد اسلم بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ڈاکیت گینگ نے روڈ پر ڈاکیتی کی وارداتیں کرنا معمول بنا رکھا تھا جس پر گزشتہ روز چوکی انچارج ملک عرفان، کانسٹیبل ظہیر عباس وددیگر پولیس ملازمین پر مشتمل ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا ملزمان کی گرفتاری سے روڈ پر ہونے والی ڈاکیتی کی وارداتوں میں واضع کمی آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی بیواں کی خستہ ہال عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بستی بیواںمصطفی آبادکی عمارت انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہے، 30سال قبل بنائی گئی عمارت ٹا حال چار دیواری سے محروم ہے، اہل علاقہ نے گوڑا کرکٹ سکول میں پھینکنا معمول بنا رکھا ہے، رات کو آوارہ اور غنڈا گرد عناصر سکول کی عمارت کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں، صبح کے وقت اساتذہ بچوں کے ہمراہ خود سکول میں صفائی کرتے ہیں اور اہل علاقہ اور غنڈا گرد عناصر کی طرف سے سکول میں پھیلائی گئی گندگی صاف کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اساتذہ کو سکول کا نظم و ضبط قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ 30سال قبل بنائی گئی عمارت میں جگہ جگہ دراڑیں پڑھ چکی ہیں حالیہ شدید بارشوں نے عمارت کی حالت مزید ابتر کر دی ہے۔ بارش کا پانی کمروں میں کھڑا ہونے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ عمارت کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو سکول سے ہٹا کر دیگر نجی سکولوں میں داخل کروانے پر مجبور ہیں۔ سکول انتظامیہ سکول کی حالت زار کے بارے میں متعدد بار اعلی حکام کو درخواستیں گوش گزار کر چکے ہیں لیکن آفسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، اہل علاقہ کے مطابق خستہ حال عمارت کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش آ گیا تو اس کا ذمہ دار محکمہ کے افسران ہوں گے جو سکول کی حالت زار سے نظریں پھیرے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) دھرنے دینے والے اپنا احتجاج ختم کرکے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ چین سمیت دیگر ممالک کے صدور کے دوروں کے ملتوی ہونے سے ملک کو شدید نقصان ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اس وقت دھرنے ختم کردیئے جائیں اور سب مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، اس سلسلے میں حکومت نے تو کافی لچک کا مظاہرہ کیا لیکن اب دھرنے والے بھی لچک کا مظاہرہ کریں۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عابد فضل چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست ،سیلاب یا کوئی سازش ہو مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے جسے نہ صرف عوام کو لگنے والے زخموں کا بخوبی اندازہ ہے بلکہ ایک ایک زخم پر مرہم بھی رکھ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر حقیقی خادم اعلیٰ کا عملی ثبوت دیا ہے۔ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مقابلہ کرنے کی بجائے منتخب حکومت کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو نہ تاریخ معاف کرے گی اور نہ قوم۔اگر یہ لوگ محب الوطن ہوتے تو آج اپنے ذاتی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے پہنچتے لیکن ان لوگوں نے دھرنوں میں بیٹھ کر ثابت کر دیا ہے کہ انہیں صرف اپنا مفاد عزیز ہے۔ بارشیں اورسیلاب اللہ کی طرف سے آزمائش ہے پوری قوم متحد ہوکرمتاثرین کی مددکرے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کیوجہ سے لاکھوں افراد اپنے گھروںسے محروم ہوچکے ہیں ان حالات میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجان ہوکراپنے پاکستانی بہن ،بھائیوں کی دل کھول کرمدد کریں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب للیانی