کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی حق پرست قیادت کا مشن ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرکے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی پر گامزن کیا جاسکتا ہے حق پرست قیادت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر بلا تفریق علاقائی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی خدمات انجام دی ہے اور قائد تحریک کی ہدایت پر ترقی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رہیگاان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے شاہ فیصل کالونی نمبر4کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شاہ فیصل کالونی نمبر4ناتھا خان گوٹھ روڈ تا مین بازار شاہ فیصل کالونی نمبر1روڈ تک ڈالی گئی سیوریج لائن کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی سیوریج لائن کی تنصیب اور اندرونی گلیوں میں کنکش کی فراہمی کے بعد ایک ہفتے کے اندر مذکورہ سڑک کی تعمیر کو یقینی بنا یا جائے۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں نے وسیع آبادی میں سیوریج لائن کی تنصیب اور عوام کو سیوریج مسائل سے نجات دلا نے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست عوامی نمائندے قائد تحریک کی ہدایت پر شب روز عوامی خدمت میں مصروف ہیں انہوں نے کہا قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ارتضیٰ فاروقی نے علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے انہوں نے اداروں سے کہاکہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علاقائی سطح پر فراہمی ونکاسی آب ،صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات سمیت دیگر علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔